کراچی: منعم ظفر خان کو جماعت اسلامی کراچی کا عبوری امیر مقررکردیاگیا۔
امیر جماعت ِاسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت ِاسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد منعم ظفر خان کو جماعت ِ اسلامی حلقہ کراچی کا عبوری امیر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ منعم ظفرخان جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔