سول اسپتال کراچی کی توسیع، ٹراما سینٹر کے بعد مزید 2 عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ

529
trauma center

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کی غرض سے سول اسپتال کراچی آتے ہیں، اس اسپتال میں مزید 2 عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن اسپتال میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جلد اسپتال کے احاطے میں توسیع لائیں گے۔

وقار مہدی نے یہ بات سول اسپتال کراچی کا دورہے کے موقع پر میڈیکل اور آرتھوپیڈک وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔

میڈیا سے گفتگو میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کا دباؤ سول اسپتال برداشت کرتا ہے، سندھ کا واحد اسپتال ہے جہاں ایک چھت تلے تمام امراض کا علاج ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں جگہ کم پڑگئی ہے، اب اس کے ایکسٹینشن کی ضرورت ہے، سول اسپتال میں 2 ٹاورز بنانے کا منصوبہ ہے۔ سندھ حکومت روزگار دینے پر یقین رکھتی ہے، عملے کی کمی ہے، ایم کیو ایم نے نوکریوں پر اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے، جلد اس مسئلے کا حل بھی نکال لیں گے۔

اس موقع پر سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ ایس آئی سی ایچ کے ساتھ ایم او یو سائن ہوا ہے، جس کے تحت 50 بستروں پر مشتمل پیڈز آئی سی یو بنا رہے ہیں۔