راولپنڈی:راولپنڈی کے تندور مالکان نے ہڑتال ختم کر کے 16 روپے میں روٹی بیچنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رشید قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں جبکہ نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کم کرکے 16 روپے مقرر کی تھی۔