اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کریں،مگر ان کا احتجاج خیبر پختونخوا میں بنتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے ۔مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جو رویہ اپوزیشن نے گزشتہ روز اختیار کیا وہ انتہائی نامناسب تھا، کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا۔ اپوزیشن کا کل کا احتجاج جمہوری نہیں تھا، احتجاج ایک دائرے میں رہ کر کرنا چاہیئے ، پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں۔