عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور کل سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، سعودی وفد نے سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، آنے والے دنوں میں اعلیٰ وفد آئے گا جس میں دستخط ہوں گے، سعودی پرائیوٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر سے تعاون فائدے مند ہو گا۔ پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،
ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی معیشت کے لیے کیے گئے فیصلے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی پذیرائی ہوئی، ایک جوہری ریاست ہونا بڑی بات ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی، آبی ذخائر موجود ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے ،پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، پالیسی سازی اور معیشت کی بحالی کے لیے دن رات اقدامات کیے ہیں۔