یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا

193

 لاہور: یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ںے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کے کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔