پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹرسیف روٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نیا ڈرامہ ہے،وزیر اعلیٰ سوشل میڈیا کی سماجی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعے انتظامیہ کو احکامات دے رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم کی قیمتیں کم کرکے مریم صفدر کسانوں کا معاشی قتل عام کررہی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈراما بازی اور ہدایت کاری کون کررہاہے ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں لوگ ابھی بھی مہنگی سبزیاں خرید کر اپنا چولہا جلا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میڈیا پر تشہیر زیادہ کررہی ہیں، کارکردگی ابھی تک صفر ہے۔