کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے خبردار کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزکو روکنے میں ناکام ہوئی تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔
ایم کیو ایم پی کے علی خورشیدی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنی آواز سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے اور اگر ہمارے تحفظات کو دور نہ کیے گئے تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔
ان کا یہ ریمارکس ایسے وقت میں آیا ہے جب کراچی میں حالیہ مہینوں میں اسٹریٹ کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔
یکم جنوری سے اب تک میٹرو پولس میں اس سال ڈکیتی مزاحمت کی وجہ سے کم از کم 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 200 زخمی ہو چکے ہیں۔
زرئع کے مطابق صرف رمضان المبارک میں کراچی میں 6 ہزار 780 جرائم کی وارداتیں ہوئیں جن میں 20 گاڑیاں چھینی اور 130 سے زائد چوری کی گئیں۔
مزید یہ کہ اسی ماہ میں 830 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 4200 دیگر چوری کی گئیں۔ اس دوران رمضان المبارک میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 55 زخمی ہوئے۔