عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے: وزیرِ داخلہ

182

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے ،ماضی میں جو دو چار واقعات ہوئے ہیں اس میں بھارت ملوث تھا، ابھی بھی شواہد بھارت کی طرف جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے کہنا بہتر نہیں لیکن بھارت کا اسی طرح کا پیٹرن ہے، بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں، بہاولنگر جیسے واقعات سے کوئی مورال کم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ  بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں کام کریں گے، بلوچستان میں جو واقعہ ہوا اس پر تحقیقات ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اچھے دوست اور بھائی ہیں ان کے بیان پر کمنٹس نہیں کریں گے۔