کابل: اسرائیل کے خلاف ایرانی جوابی کارروائی پر امارات اسلامیہ افغانستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل پر ایران کا حملہ جائزہے، ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ اسرائیل غزہ میں بھی مظالم ڈھا رہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنےکے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے انقلابی پاسدران کے کمانڈر سمیت 6سفارتکاروں کو شہید کیا تھا۔