اتحادی ممالک جارح ملک کی اندھی حمایت بند کریں، ایرانی صدر

302

تہران: ایرانی  صدرابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر جوابی آپریشن دفاع کےحقوق کےدائرہ کار میں تھا، اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔

ایرانی صدر نے اسرائیل پر ڈرون حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ   جارحیت پسند کو سزا دینے کا ایرانی سپریم لیڈر آیت خامنہ ای کا وعدہ پورا ہوگیا، اسرائیل کےجارحانہ اقدامات کےجواب میں آپریشن جائز تھا۔

خیال رہے کہ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے گزشتہ رات کے حملوں پر جوابی کارروائی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل نے مزید کوئی جارحیت کی تو دوسرا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے  انقلابی پاسدران کمانڈر سمیت 6 سفارتکاروں کو شہید کردیا تھا، اس کے علاوہ بھی اسرائیل غزہ پر روزانہ کی بنیاد پر مسلسل بمباری کررہاہے۔