سندھ: عدالت عالیہ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

288
domicile

کراچی: عدالت عالیہ سندھ کے 6 ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

مستقل جج کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمٰن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ججز اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔