پاکستان نے بڑا قرضہ ادا کردیا

402

اسٹیٹ بینک نے کامیابی کے ساتھ یورو بانڈ کے واجب الادا ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 12 اپریل 2024 کو ایک ارب ڈالر کے انٹرنیشنل بانڈز کی ادائیگی پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔

بینکنگ ذرائع کےمطابق ادائیگی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائز میں ایک ارب ڈالر کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر سات ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کے دوسرے اور حتمی جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا۔