آبنائے ہرمز میں ایک اسرائیلی کمپنی کے جہاز پر ایرانی فورسز نے قبضہ کرلیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں قبضہ کیا ہے، پرتگالی کمپنی کا ایم ایس سی ایریز نامی جہاز ایال اوفر نامی ارب پتی اسرائیلی شخص کی کمپنی کا ہے۔
ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا عملہ موجود ہے جن کی تعداد 20 ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسرائیلی کمپنی کے جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے، جسے اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔