رکشہ الٹنے سے آگ لگ گئی، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

606

لاہور: رکشہ الٹنے سے سلنڈر میں آگ لگ جانے کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ایک رکشے میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ مسافروں کو لے کر شیخوپورہ سے لاہور جا رہا تھا کہ راستے میں ایکسل ٹوٹ جانے سے رکشہ الٹ گیا اور اس میں لگے ایل پی جی سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ آگ بجھانے والی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا جب کہ موقع پر جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہوسکی ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔