کراچی میں کل آندھی کے ساتھ بارش متوقع

199

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے ۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم آج سے ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔ 13 اپریل  کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو بھی سندھ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔