واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ دمشق میں اسرائیلی حملے پر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے،اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے دمشق پر ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے انقلاب پاسداران کے کمانڈر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔