شاہ نورانی جانے والی گاڑی کو حادثہ، 11 افراد جاں بحق

458

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر حب میں شاہ نورانی جانے والی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی کو پیش آنےو الے حادثے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ سے شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی غلام حسین چٹھہ ہوٹل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

زائرین سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے شاہ نورانی درگاہ جا رہے تھے۔