پاکستان جرائم کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے اہم ادارے میں دوبارہ منتخب

429

اسلام آباد : پاکستان کو متفقہ طور پر اقوام متحدہ کمیشن آن کرئم پریونٹیشن اینڈ کرمنل جسٹس ( CCPCJ) کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے ۔ 

اقوام متحدہ کا یہ ادارہ  بچوں کے خلاف تشدد اور اسلحے کی غیر قانونی تجارت سمیت جرائم کی روک تھام کے تمام پہلوؤں سے نمٹتا ہے۔

جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کے کمیشن کا انتخاب اقوام متحدہ کے اقتصادی بازو اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس میں ہوا۔