سر براہان افواج پاکستان کی طرف سے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

448

راولپنڈی: افواج پاکستان کے چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کی جانب سے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک سپاہی کے لیے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے، اپنی قوم کی حفاظت، پیاروں سے دور رہنے اور عید کی خوشیوں میں مضمر ہے۔

چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک فوجی کی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں سے دور رہ کر فرنٹ لائن سے قوم کے دفاع میں مضمر ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمارے پیارے وطن پر امن و سلامتی کی صورت میں برستی رہیں

اللہ پاک ہمارے پیارے وطن پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی غیر متزلزل حوصلے پر غور کریں، جو پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ہم ان بہادر روحوں اور ان کے اہل خانہ کے ان کی قربانیوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔ آئیے ہم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔