عمران خان کی رہائی کیلیے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

397

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جب کہ پولیس نے جیل کی وڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

عید الفطر کے پہلے روز کیے گئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کی جب کہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا تھا۔

جیل کے گیٹ کے قریب کارکنوں کی جانب سے ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں ارشد خان، راجا جاوید، طارق خان، ڈاکٹر فضل الٰہی اور دانش شامل ہیں۔