اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
یوسف رضا گیلانی مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کرائے۔
سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے ان سے حلف لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ حلف برداری کے وقت پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرقا سہروردی نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔