سعودیہ کا پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 5ارب ڈالرکرنیکا فیصلہ

221

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق محمد القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکریگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کریگا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔

محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے  بات چیت کر رہاہے، اس منصو بے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔