کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی آگئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پی ایس ایکس میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو بھی عبور کرگیا۔ پیر کے دن کاروباری دورانیے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 586 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 69003 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حصص بازار میں تیزی کے سبب 50 سے زائد فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں مزید اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔