مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ کا 9 روزہ  پاکستان کا دورہ

269

اسلام آباد: مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ و چیف ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ9 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ،  پاکستان میں یتیم بچوں کے ساتھ عید گزاریں گے۔

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور کونسل آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ9 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کا مقصد بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر العیسیٰ فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے۔

ڈاکٹر العیسیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

معزز مہمان پاکستانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے میں بھی شرکت کریں گے۔ ان میں صدر، وزیراعظم، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور وزیر مذہبی امور سے ملاقاتیں شامل ہیں۔