اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔