چین میں نہر میں پانی کا رنگ اچانک نیلا ہو گیا

601

گوانگزو:چین کے ایک شہر گوانگزو میں ندی نالے میں بہنے والے پانی کا رنگ اچانک سے نیلا ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگ حیران ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا وہیں پانی کا رنگ قدرے ابر آلود دیکھا گیا جبکہ جہاں پانی کا بہاؤ تھوڑا کم تھا وہاں پانی کا رنگ نیلا تھا۔

عینی شاہدین نے کہاکہ پہلے کبھی ایسا ہوا نہیں ہوا کہ ندی نالے کا پنی ایک دم نیلا ہوگیا، یہ قدرتی مناظر نہیں ہوسکتے، یقینا یہ پانی کسی قریبی انڈسٹری کا ہوگا کیونکہ تھوڑی دیر بعد ہی پانی کا رنگ اپنی اصلی شکل میں بہہ رہا تھا۔

چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی وڈیوز سے لگتا ہے کہ پانی میں کسی کیمیکل کا رنگ شامل کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے پانی نیلا ہوگیا تھا۔