ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

237

اسلام آباد: کامیاب سفارتکاری کے بعد ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔

پاکستان کو کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر مل گیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔

رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ لیکن حکومت کی کامیاب سفارت کاری کے بعد اب پاکستان کا نام تھریٹ اسیسمینٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

ناروے حکام کے اس اقدان ست پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور طلبا ناورے میں اعلی تعلیم کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔