آئی ایم ایف پاکستان سے نئی پروگرام پر بات کرنے کو تیار

250
Next loan tranche

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )  کی ترجمان جولی  کوزیک نے کہا ہے کہ  آئندہ ماہ میں پاکستان سے نئی پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی ترجمان نے کہا کہ بورڈ نے اس ماہ منظوری دی تو پاکستان کو 1.1 بلین ڈالر مل جائیں گے، مجموعی ادائیگی تقریبا 3بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی،  پہلا جائزہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معاشی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی گی۔

 انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتوں میں پاکستان کے لیے تازہ ترین ترقی کی پیش گوئی جاری کی جائے گی، جس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا گراف نیچے آئے۔