کراچی میں آٹے کی قیمت میں نمایاںکمی

353

کراچی: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد کراچی میں آٹا سستا دستیاب ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا ہے کہ کراچی میں فروخت ہونے والا آٹا اس وقت سرکاری ریٹ سے بھی سستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مین فی کلو آٹے کی قیمت میں 16 روپے کم ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کےی مطابق انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے علاوہ پاکستان میں بھی بھرپور فصل پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد ہول سیل میں گندم کی قیمت 5 روپے کم ہونے سے 87 روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔