سینیٹ انتخاب، حکومتی اتحاد کے اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب

162

اسلام آباد کی سینیٹ کیلئے ٹیکنوکریٹ اور جنرل نشستوں پر حکومتی اتحاد کے امیدوار و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا محمود کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن بلوچستان اور پنجاب کی خالی نشستوں پر 18 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے، باقی 30 نشستوں پر پولنگ آج قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جاری ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل انصر کیانی نے 81 ووٹ حاصل کیے۔

مسلم لیگ(ن) کے ہی رانا محمود الحسن نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ فرزند علی شاہ نے 79 ووٹ حاصل کیے، کل 310 ووٹ پول ہوئے جس میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے

پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

مسلم لیگ(ن) مصدق ملک نے 121ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد صرف ووٹ 106حاصل کر سکیں۔