اسحاق ڈار سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے پریذائیڈنگ افسر مقرر

220

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری کیلئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی 6 نشستوں پر 14 مارچ کو انتخابات منعقد کیے تھے، سینیٹ کی بقیہ نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو منعقد ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی مدت ملازمت بھی 11 مارچ کو مکمل ہوگئی ہے، سینیٹ کا پہلا اجلاس یا تو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین کی زیر صدارت ہوتا ہے یا ان کی غیر موجودگی میں صدر مملکت کسی کو نامزد کرتے ہیں جسے پریزائیڈنگ افسر کہا جاتا ہے۔