اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں، 2 ججوں کے اسٹاف نے خط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ماہرین تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق پاوڈر کی نوعیت جانچنے کیلئے فرانزک ماہرین ہائی کورٹ بھجوائے ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو ایک خاتون کی طرف سے خطوط موصول ہوئے۔ خط ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے۔ دو ججوں کے اسٹاف نے خطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا، خط میں ڈرانے دھماکے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔