بنگلہ دیش میں انڈیا آوٹ مہم عروج پر پہنچ گئی

251

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں انڈیا آوٹ مہم عروج پر پہنچ گئی۔

7 جنوری 2024 کو بنگلادیش میں یک طرفہ متنازعہ الیکشن منعقد ہونے کے باعث شیخ حسینہ نے متنازعہ طور پرکامیابی حاصل کی، متنازعہ الیکشن کے نتائج میں شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام نے تشویش اورشکوک کا اظہار کیا۔

بنگلادیش کی عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ حسینہ کی متنازعہ جیت کا ذمہ دارمودی سرکارکو ٹھہرا دیا، گزشتہ 2 ماہ قبل بنگلہ دیشیوں نے”انڈیا آٹ” کے نام سیمہم شروع کی جس میں بھارت پرسیاسی مداخلت کا الزام لگایا گیا۔

بنگلہ دیش کے متنازعہ انتخابات میں عوامی لیگ کی ہیرا پھیری اوربھارت کی بے جاحمایت کیخلاف کارکنوں نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کابھی مطالبہ کیا تھا۔

مہم کے کارکنوں کے مطابق عوامی لیگ کی بھارت کی پشت پناہی اس کے اپنے معاشی اورسیکورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔