اسلام آباد:وفاقی حکومت نے باقاعدہ سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ”پاکستان اعزازی کارڈ ”دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اعزازی کارڈ حاصل کرنے والوں کو امیگریشن کاونٹرز، ائیرپورٹس پر وی آئی پی مراعات کے علاوہ سرکاری پاسپورٹ ملے گا اس کے علاوہ کارڈ حاصل کرنے والوں کو وزیراعظم کے سالانہ ڈنر میں مدعو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹاپ 65 برآمد کنندگان اور ٹیکس دینے والوں کو مراعات دینے کے لیے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔