اسلام آباد :سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آبا دہائیکورٹ کے ججز کے خط پر کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا، چیف جسٹس کا سوموٹولینا اچھا اقدام ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر چیف جسٹس فل کورٹ میں فیصلہ کرکے ہی اٹھیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ججز نے خط حکومت کو نہیں چیف ایگزیکٹو کو لکھا ہے،ججز نے لکھا کہ ایگزیکٹو کی جانب سے مداخلت ہورہی ہے،ججز نے پوچھا کہ ہمیں بتائیں کہ ہم اس صورتحال میں کیا کریں۔
انہوں نے کہاکہ جسٹس (ر)تصدق جیلانی نے خط کے معاملے بارے ساری صورتحال لکھ دی ہے،ملک میں ٹرائیکا یقینا موجود ہے یہ ملک کیلئے ٹھیک ہے یانہیں وقت بتائے گا،یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے،ایک ہائیکورٹ کے 75فیصد ججز نے لکھا کہ ہمارے ساتھ یہ ہواہے،اس معاملے کو سرکس نہ بنایا جائے،ججز خط کے معاملے کو آن کیمرہ نمٹایاجائے تو بہتر ہے۔