چیف جسٹس کو وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی: لطیف کھوسہ

200

 وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 6 ججز انصاف مانگ رہے ہیں، جس کی ذمے داری ریٹائرڈ جج تصدق حسین جیلانی کو دی گئی ہے ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، تصدق حسین جیلانی نے نواز شریف کی نا اہلی کو ختم کیا تھا۔