ابیٹ آباد: کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جلد ختم کئے جانے کا امکان ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا 8 اپریل کے بجائے فزیکل فٹنس کیمپ 6 اپریل تک ختم کیا ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیمپ یقینی طور پر کھلاڑیوں کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں عالمی ٹورنامنٹ کی طرف لے جانے والے ایک چیلنجنگ سفر سے پہلے مستحکم پوزیشن میں رکھے گا۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سیلیکشن کمیٹی کاکول میں موجود ہے،قومی اسکواڈ کا اعلان چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے ہوگا۔