لاہور: میڈیکل لیبارٹری سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ برآمد

236

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ایک کارروائی میں میں میڈیکل لیبارٹری سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ برآمد کرلیے گئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپا مار کارروائی کی۔ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں محمد فاروق، عمر فاروق اور شاہد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات، جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹس، میڈیکل لیب کی جعلی مُہریں اور لفافے بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے، ملزمان شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہے تھے۔