کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات اچھے نہیں ہے، معاشی بحران کے باوجود ہم ڈیفالٹ نہیں ہوئے اور نہ ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ ملک کی معاشی ٹیم مثبت طریقوں سے کام کررہی ہیں ، امید ہے کہ جلد پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا،عوام کو سہولیات پہنچانے کےلیے بہت جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں، بہت جلد شہر سے مہنگائی کا جن بھاگ جائے گا، عوام دوست پالیسیاں معاشرے میں امن قائم کریں گی۔