کراچی: پرانی خستہ حال عمارت گرنے  سے تین افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

286

کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جن میں سے دو کو زندہ نکال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہےکہ   رنچھوڑ لائن میں تین منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے اوپری حصے میں رہنے والے پانچ افراد ملبے تلے دب گئےتھے، ملبے تلے دبے افراد میں سے دو کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ تین ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتاکہ ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران ملبے دبے دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے ہیں جبکہ م خاتون جواب دینے سے قاصر ہیں، ہماری ماہرین کی ٹیم کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی۔