اسلام آباد: سپریم کرٹ بار کی جانب سے ججز خط کے معاملے پر تصدق جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیا گیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط لکھنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کے تشکیل دیے گئے انکوائری کمیشن کا سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) تصدق جیلانی کو مقرر کرنے پر سپریم کورٹ بار نے اظہار اعتماد کیا ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار تصدق حسین جیلانی کو کمیشن مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتی ہے، تصدق حسین جیلانی کے شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بار کا کوئی بھی عہدیدار انفرادی طور پر تصدیق جیلانی کے حوالے سے کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔