اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کے علاقوں سید پور ویلیج میں نو ملی میٹر، گولڑہ میں پانچ ملی میٹربارش، چکلالہ میں سات ملی میٹر، شمس آباد میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ پانی کی سطح پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں بجلی چمکتی رہی جبکہ موسلادھار بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب لاہور میں بھی افطار کے دوران موسلا دھار بارش ہوئی۔ پشاور ، مظفر آباد اور ملتان سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔