حمزہ شہباز سمیت 42 ارکان اسمبلی کی کامیابی چیلنج

328

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سمیت 42 ارکان اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

 لاہور کے حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان کی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے علی اعجاز نے چیلنج کی جبکہ این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ نے چیلنج کی

این اے 71 سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ریحانہ ڈار نے چیلنج کی جبکہ پی پی 152 سے ملک محمد وحید کی کامیابی پی ٹی آئی کے نعمان مجید نے چیلنج کی۔