صنم جاوید کا نام 9 مئی مقدمات میں شامل، گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچ گئی

260

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ میانوالی پولیس صنم جاوید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، جیل حکام صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔