کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، سربراہ وزیراعظم  مقرر

298
agreement

اسلا م آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کمیٹی کی تشکیل نو کردی، کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ک کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر انسانی و سائل شامل ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماضی میں کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے یا نکالنے کا اختیار وفاقی وزیر داخلہ کے پاس رہا ہے اور وزیر داخلہ اس کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔