لاہور: سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیسن گلیسپی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ویسٹرن آسٹریلیا کلب کے ساتھ وابستگی میں سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کا ایک سال اب بھی باقی ہے لیکن وہ یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میڈیا ذرائع میں بتایا گیا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے اس وقت مضبوط امیدوار ہیں۔
جیسن گلیسپی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والے رابطوں کی بنیاد پر امکان ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیں گے۔
یاد رہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا کلب کے ساتھ جیسن گلیسپی کے کوچنگ معاہدے کی مدت 2 سال ہے، جس میں ایک سال تاحال باقی ہے۔