بغداد:عراقی وزارت بجلی نے کہا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا، معاہدہ طے پاگیا، ایران سے 5سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت بجلی کے ترجمان نے کہا کہ ایران عراق کو یومیہ 5کروڑ کیوبک میٹر گیس 5سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا،ایران سے گیس درآمد کرکے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضرورت پوری کرے گا،عراق گیس کے بدلے عراقی حکومت ایران کو تیل برآمد کرے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر نے ایران کے ساتھ گیس کے معاہدہ کرنے پر کہا تھا کہ اگر پاکستان اور ایران کے درمیان گیس معاہد طے پاگیا تو بیرون ممالک کے دشمن مسائل کھڑے کردیں گے، اسی لیے ایران سے گیس کا معاہدہ نہ ممکن ہے۔