اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور، لوئر دیر ، گردونواح ، مالاکنڈ، سوات، دیر بالا، گاہکوچ ، باجوڑ اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔