پشاور: بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوگیا تو ذمے دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں ۔ بنی گالہ کا انتظام وانصرام خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔